پرویز مشرف

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے ملزم رانا تنویرکو رہا کرنے کا حکم دیا

اسلام آباد(ریڈیو نیوز نیٹ ورک) سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف پر جھنڈا چچی روالپنڈی کے مقام پر حملے کے ملزم رانا تنویر کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزم کو دی گئی سزا پوری ہونے کے باوجود رہا نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیا۔

درخواست گزار کے وکیل حشمت حبیب نے موقف اختیاز کیا کہ ان کا موکل رانا تنویر عمر قید کی سزا پوری کر چکا ہے، مگر سزا پوری ہونے کے باوجود رانا تنویر کو رہا نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمر قید کی سزا 14 سال ہوتی ہے جبکہ ان کے موکل نے بیس سال جیل میں گزار چکا ہے.

سپریم کورٹ نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد وفاق اور پنجاب حکومت کی رہائی کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ملزم رانا تنویر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا.

رانا تنویر کو 2005 میں سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی . ملز م کو 31 دسمبر2003 کو مشرف حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔

NAVTEC

دلچسپ خبر! The Communicators Private Limited نے NAVTTC فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدo

دلچسپ خبر! The Communicators Private Limited نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کمیشن فار ریسرچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے