جنرل باجوہ کی ٹیکس تفصیلات لیک

جنرل باجوہ کی ٹیکس تفصیلات لیک، وزیر خزانہ کا ایف بی آر کو فوری تحقیقات کا حکم

جنرل باجوہ کی ٹیکس تفصیلات لیک ، وزیر خزانہ کا ایف بی آر کو فوری تحقیقات کا حکم

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے خاندان کی ٹیکس تفصیلات غیر قانونی طور پر لیک ہونے پر وزارت خزانہ سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیات کا حکم دے دیا.

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے خاندان کی ٹیکس تفصیلات غیر قانونی طور پر لیک ہونے کے معاملے کا سخت نوٹس لیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کو قانون کی واضح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایف بی آر کو معاملے کی فوری طور پر تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیرخزانہ نے 24گھنٹے میں وزیراعظم کے مشیر ریونیو طارق پاشا کو ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جس نامعلوم ذمہ دار نے یہ اطلاعات لیک کیں طارق پاشا ذاتی طور پر اس معاملے کی فوری انکوائری کریں

یہ بھی پڑھیں۔

NAVTEC

دلچسپ خبر! The Communicators Private Limited نے NAVTTC فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدo

دلچسپ خبر! The Communicators Private Limited نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کمیشن فار ریسرچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے