نامزدعہدیداروں کی موجودگی میں انصاف نا ممکن ہے، وزیرآباد حملے کی ایف آئی آر کی بھی قانونی حیثیت نہیں: شاہ محمود

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ جب تک تینوں نامزد عہدیدار موجود ہیں انصاف ممکن نہیں، وزیرآباد حملے کی ایف آئی آر کی بھی قانونی حیثیت نہیں

 شاہ محمود

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے گھر زمان پارک میں میٹنگ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر آباد کے مقام پر عمران خان کے کنٹینر پر حملے کی ایف آئی آر کی کوئی قانونی حثیت نہیں ہے اور جب تک پی ٹی آئی کی درخواست میں نامزد تینوں عہدیدار موجود ہیں انہیں کسی بھی انصاف کا توقع نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو روالپنڈی میں تحریک انصاف کے چئیرمین اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے.

شاہ محمود نے کہا کہ وزیر دفاع کے "دوہاتھ کرنے کا” کا بیان افسوس ناک اور غیر زًہ درانہ ہے جب کہ اس قبل بلاوال بھٹو نے بھی صدر پاکستان کو دھمکی دے چکے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت اور اتحادی الیکشن کے لئے سنیجدہ نہیں اگر ہوتے تو ان کے ساتھ مذاکرات بھی کرتے، اگر وہ سنجیدہ ہے تو ان کی پارٹی مذاکرات کے لئے آمادہ ہے.

#rnn

یہ بھی پڑھیں۔

NAVTEC

دلچسپ خبر! The Communicators Private Limited نے NAVTTC فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدo

دلچسپ خبر! The Communicators Private Limited نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کمیشن فار ریسرچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے