نئے آرمی چیف

وزیر اعظم شہباز شریف نئے آرمی چیف کا فیصلہ کرلیا، عاصم منیر اور ساحر شمشاد کی سمری صدر کو ارسال

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے,

وزیر اعظم شہباز شریف نئے آرمی چیف کا فیصلہ کرلیا، عاصم منیر اور ساحر شمشاد کی سمری صدر کو ارسال

اسلام آباد(آر این این) "کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے” کے مصداق وزیر اعظم شہباز شریف بڑے میاں نواز شریف سے حتمی، اتحادیوں اور کابینہ سے رسمی مشاورت کے بعد لفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف جبکہ لفٹینٹ جنرل ساحر ششاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا . وزیر اعظم ہاوس میں کابینہ کے ساتھ رسمی مشاورت کے بعد تیار سمری صدر پاکستان کو ارسال کی گئی.

وزیر دفاع خواجہ آصف اپنے ٹیوٹر اکاونٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے دفاع وطن کے اس اہم ادارے کےسپہ سالار کے لئے عاصم منیر اور ساحر شمشاد کے نام فاءنل کرکے صدر پاکستان کو ارسال کر دیا ہے، اب عمران خان اور صدر عارف علوی کا امتحان شروع ہو چکا ہے کہ انہوں نے اس پر سیاست کھیلنی ہے یا نہیں.

انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ صدر اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بحثیت سپریم کمانڈر افواج پاکستان اس تقرری کو آئینی حثیت دیں گے اگر صدر ایسا نہیں کرتے ہیں اور اپنے لیڈر کے سیاسی ایڈوائس پر عمل کرتے ہیں تو یہ اچھی روایت نہیں ہوگی.
جنرل عاصم منیر کو 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس مقرر کیا گیا تھا تاہم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد اکتوبر 2018 میں آئی ایس آئی کا سربراہ بھی بنا دیا گیا تاہم وہ مختصر عرصے کیلئے اس عہدے پر فائض رہے۔ بظاہر عمران خان اور ان کی پارٹی جنرل عاصم منیر سے خوش نہیں مگر یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا کی چیف آف آرمی سٹاف ایک ایسے جنرل کو بنایا گیا ہے جو ڈی جی انٹیلجنس اور آئی ایس آئی کا سربراہ رہ چکے ہیں.

جنرل عاصم منیر کے بارے کہا جاتا ہے کہ وہ مدینہ منورہ میں بطور لیفٹیننٹ تعیناتی کے دوران قرآن مجید حفظ کیا اور ان کا تعلق ایک سادات خاندان سے ہے.

#rnn

یہ بھی پڑھیں۔

NAVTEC

دلچسپ خبر! The Communicators Private Limited نے NAVTTC فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدo

دلچسپ خبر! The Communicators Private Limited نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کمیشن فار ریسرچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے