نواز شریف پارک

حقیقی آزادی مارچ، نواز شریف پارک خیمہ بستی میں تبدیل، فیض آباد سے اسلام آباد داخلی سڑک بند کر دی گئی

اسلام آباد )(آر این این)

چئیرمین تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان کی حقیقی آزادی مارچ کا تیسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے، روالپنڈی مری روڈ پر موجود نواز شریف پارک (جس کا نام بدل کر اقبال پارک رکھا گیا ہے) کو خیمہ بستی میں تبدیل کر دیا گیا ہے. پارک کے اندر شرکاء کے لئے خیمے لگ چکے ہیں جہاں کل رات سے کارکنوں‌کی آمد شروع ہو چکی ہے.

پارک منتظمین کے مطابق پنجاب حکومت اور روالپنڈی انتظامیہ کی اجازت سے شرکائے آزادی مارچ کے لئے سینکڑوں کی تعداد میں عارضی واش رومز بنا دیئے گئے ہیں اب جب کہ روالپنڈی انتظامیہ کی جانب سے 56 شرائط پر مشروط اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں اقبال پارک کو کارکنوں کے رکنے کے لئے استعمال نہ کر نے کی شرط بھی شامل ہے جبکہ اسوقت اقبال پارک ایک گنجان آباد خیمہ بستی کا منظر پیش کر رہا ہے جس میں درجنوں خیمے موجود ہیں . پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کل 1بجے فیض آباد پہنچ جائیں گے اور اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے.

روالپنڈی انتظامیہ کی جانب سے یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ 26 تاریخ کی رات فیض آباد خالی کریں گے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم روالپنڈی سٹیڈیم میں کھیلنے آرہی ہے اس لئے اقبال پارک یا اردگرد کسی بھی قسم کے رش ، قیام یا جلسے کی اجازت نہیں ہوگی .

نواز شریف پارک

#rnn

یہ بھی پڑھیں۔

NAVTEC

دلچسپ خبر! The Communicators Private Limited نے NAVTTC فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدo

دلچسپ خبر! The Communicators Private Limited نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کمیشن فار ریسرچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے