جنرل عاصم منیر

جنرل باجوہ کا 6 سالہ دور ختم، سٹک آف کمانڈ جنرل عاصم منیر کے حوالے

روالپنڈی: پاکستان کے 17 واں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا. جی ایچ کیو میں ایک پروقار تقریب کے دوران چین آف کمانڈ کی تبدیلی ہوئی جس میں سول، وفاقی وزراء، وفاقی سیکریٹریز، آرمی آفیسران و فمیلیز اور تمام مسلح افواج کے سربراہان کی موجودگی میں جنرل قمرجاوید باجوہ اپنے چھ سالہ دور مکمل کرکے ملاکہ سٹک نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے سپرد کیئے. وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر داخلہ راناثناءاللہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اوروزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شریک تھے.

جنرل باجوہ نئے آرمی چیف عاصم منیر کے ہمراہ جی ایچ کیو میں بنے یادگار شہدا میں حاضری دی ، پھول چڑہائے اور فاتحہ خوانی کی. پاک فوج کے کمان کی چھڑی نئے چیف کو سونپنے سے قبل جنرل باجوہ روایت کے مطابق تقریب سے الوداعی کلمات بھی ادا کیئے.

سبکدوش ہونے والےجنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا کہ آج ان کی فوج سے 44 سالہ رفاقت اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے اور انہیں فخر ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں پاک فوج کی قیادت کا موقع دیا اور وہ بھر پور طریقے سے اپنی ذمہ داری نبھائی. ان کے 6 سالہ دور میں ایل اوسی کے معاملات، ملک میں پھیلی دہشتگردی، امن و امان کے قیام ، قدرتی آفات کا مقابلہ ہر مرحلے میں فوج نے ہمیشہ ان کی آواز پر لبیک کہا اور خوش اسلوبی سے نمٹ لی. انہوں‌نے کہا کہ وہ ان سے جہاں پسینہ مانگا انہوں نے اپنا خون پیش کر دیا، اور ان کی قربانیوں کی وجہ سے آج ملک امن کا گہوارہ ہے۔

جنرل باجوہ نے کہا کہ عاصم منیر کیساتھ 24 سالہ رفاقت ہے وہ نہایت بہادر، بااصول اور حافظ قران جنرل ہے اور انہیں اُمید ہے کہ وہ پاک فوج کی خوب کمان کریں‌گے. انہوں نے کہا کہ یہ فوج لسانیت، رنگ و نسل کی تفریق سے بالاتر ہو کر ملک کے چپے چپے کا دفاع کرتی ہے، مجھے وقت ہے کہ آنے والے وقت میں بھی یہ فوج جنرل عاصم منیر کی زیر قیادت اس سے بڑھ کر ملک کی خدمت اور دفاع کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر میں اپنی 16بلوچ رجمنٹ کا بھی نہایت مشکور ہوں کیونکہ مجھے اس مقام تک پہنچانے میں میرے یونٹ کا بھی کلیدی کردار رہا ہے ، میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میں بھی عنقریب گمنامی میں چلا جاؤں گا لیکن میرا روحانی رابطہ ہمیشہ فوج سے قائم رہے گا، جب فوج کو کامیابی حاصل ہو گی تو مجھے خوشی ہو گی لیکن جب فوج پر مشکل وقت آئے گا تو یہ یقین رکھیے گا کہ میری دعائیں آپ کے ساتھ ہوں گی۔

تقریب کے دوران روالپنڈی شہر میں سڑکیں، موبائل سنگلز سمیت میٹرو بس سروس بھی بند رہی جس کے باعث شہریوں‌کو سخت مشکلات درپیش رہی .

#rnn

یہ بھی پڑھیں۔

NAVTEC

دلچسپ خبر! The Communicators Private Limited نے NAVTTC فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدo

دلچسپ خبر! The Communicators Private Limited نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کمیشن فار ریسرچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے