شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کو ہندوانتہا پسند جماعت اور پنڈت کی جانب سے زندہ جلانے کی دھمکی

شاہ رخ خان کو ہندوانتہا پسند جماعت اور پنڈت کی جانب سے زندہ جلانے کی دھمکی

ویب ڈیسک

بالی وڈسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم پٹھان کے ایک گانے ’بے شرم رنگ‘ کی وجہ سے تنازعات کا شکار ہے اور اب اس تنازع نے مزید شدت اختیار کر لی ہے اور ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے سپر اسٹار کو زندہ جلانے کی دھمکیاں بھی دی جانے لگی ہیں۔

فلم پٹھان کے گانے بےشرم رنگ میں اداکارہ دیپیکا پڈکون کے زعفرانی رنگ کے غیر مناسب لباس پر تنازع سامنے آیا جس کے بعد بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اسے ہندو مذہب کی بے حرمتی قرار دیکر فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا جانے لگا۔

تاہم اب بات فلم پر پابندی کے مطالبے سے آگے بڑھتے ہوئے شاہ رخ خان کو جان سے مانے کی دھمکیوں پر اتر آئی ہے اور ہندو انتہا پسند پنڈت پرمہنس آچاریہ کی جانب سے بالی وڈ سپر اسٹار کو زندہ جلانے کی دھمکی دی گئی ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے.
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہندو انتہا پسند پنڈت کو بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران فلم پٹھان کے معاملے پر شاہ رخ خان کو دھمکیاں دیتے سنا جا سکتا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ آج ہم نے شاہ رخ خان کا پوسٹر جلایا ہے اور وہ تلاش میں ہیں کہ اگر انہیں کہیں جہادی شاہ رخ خان مل جائے تو وہ اسے زندہ جلا دیں گے۔

#rnn

یہ بھی پڑھیں۔

اسماعیل تارا

پاکستان کے معروف مزاحیہ فنکار اسماعیل تارا انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف مزاحیہ فنکار اسماعیل تارا انتقال کر گئے کراچی: پاکستان کے معروف مزاحیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے