عدیل حسین شہید

ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید نے وفاقی دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچا لیا

ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید نے وفاقی دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچا لیا

اسلام آباد آر این این

اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عدیل حُسین نے وفاقی دارلحکومت کو بڑی تبا ہی سے بچا لیا، ہائی سیکورٹی الرٹ کے دوران ناکے پر ایک ٹیکسی کی چیکنگ کے دوران خود کش بمبار نے گاڑی موجود دھماکہ خیز مواد سے خود اڑا لیا. واقعے میں 3 پولیس اہلکار، دو عام شہری زخمی جبکہ چیکنگ کرنے والے پولیس اہلکار عدیل حسین شہید ہوگئے.

پرانے ماڈل کی ٹیکسی آئی ٹیں فور کے رہائشی علاقے سے گزر رہی تھی جس کو مشکوک جان کر وہاں موجود اہلکار چیکنگ کر رہے تھے کہ دھماکہ ہوا اور ٹیکسی کے تکڑے دور دور تک پھیل گئے. اسلام آباد پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں ایک پولیس اہلکار شہد جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں جن کو پمز اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے. جائے وقوعہ پرپولیس کی بھاری نفرت اور فرانزک ماہرین پہنچ چکے ہیں اور تفتیش جاری ہے.

اسلام آباد پو لیس کے ڈی آئی جی کے مطابق گاڑی میں ایک مرد اور ایک عورت کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے. انہوں نے کہا کہ گاڑی میں موجود ایک شخص نے جھک کر کوئی بٹن پریس کی جس کے سبب دھماکہ ہوا. پولیس نے کہا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں جن سے آگاہی دی جائیگی.

#rnn

یہ بھی پڑھیں۔

NAVTEC

دلچسپ خبر! The Communicators Private Limited نے NAVTTC فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدo

دلچسپ خبر! The Communicators Private Limited نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کمیشن فار ریسرچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے