ڈرائیورلائسنسنگ اتھارٹی

ڈرائیورلائسنسنگ اتھارٹی، نیشنل ہائی ویزاورموٹرویز کے زیراہمتمام کرسمس کی تقریب

اسلام آباد: ڈرائیورلائسنسنگ اتھارٹی، نیشنل ہائی ویزاورموٹرویز کے زیراہمتمام کرسمس کے حوالےسے تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق آئی جی پی اوراقلیتی کمیشن کے صدر ڈاکٹر محمد شعیب سڈل مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل اصغر علی یوسفزئی، سینئر افسران اور مسیحی ملازمین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد شعیب سڈل شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے محبت اور بھائی چارے کی تبلیغ کے ساتھ ساتھ رواداری کے فروغ، عدم تشدداورانسانیت کے لیے بے لوث خدمات کی وکالت کی۔

ڈی آئی جی اصغر علی یوسفزئی نے پاکستان میں مقیم مسیحی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئےاور گہرے جذبات سے کرسمس کی مبارکباد دی. اُنہوں نے بین المذاہب بامعنی تعلقات قائم کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا. انہوں نے کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد دی اور یہ امید ظاہر کیا کہ تمام مذاہب کےپیروکار ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ساتھ مل کر کوششں کریں گے۔

ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اوراخوت و بھائی چارے کی استحکام کے لئے دعاوں کیساتھ ساتھ NHMP کی جانب سے مسیحی ملازمین میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

#rnn

یہ بھی پڑھیں۔

NAVTEC

دلچسپ خبر! The Communicators Private Limited نے NAVTTC فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدo

دلچسپ خبر! The Communicators Private Limited نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کمیشن فار ریسرچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے