تعمیری صحافت پر منعقدہ وکشاپ جاری، سلوشن جرنلزم اور سٹوری ٹیلنگ پر سیر حاصل سیشن
اسلام آباد
آراین این
پاور99 فانڈیشن کے زیراہتمام تعمیری صحافت پر منعقدہ پانچ روزہ ورکشاپ میں افغان سٹیزن جرنلیسٹس اور پاکستان صحافیوں کی تربیت جاری ہے. ورکشاپ میں تعمیری صحافت کے مختلف مراحل اور پہلوں کے بارے تربیت دی جا رہی ہے جس میں شرکاء دلچسپی سے اپنی فنی صلاحیتوں کے فروغ میں متحرک نظر آئے. سٹیزن جرنلسٹ عزت آریان نے بتایا کہ پچھے کئی روز سے وہ اپنے پاکستانی ساتحیوں کے ساتھ اس پیشہ ورانہ تربیت سے مستفید ہورہا ہے اور تعمیری صحافت کے بارے مفید معلومات مل رہے ہیں. انہوں نے کہا اس قبل اُن کو سٹیزن جرنلزم کے بارے آگاہی تھی اور پاور 99 میں اُن کی ابتدائی تربیت بھی ہوئی تھی. عزت آریان نے کہا کہ اس دفعہ تعمیری صحافت کے بارے تفصیلات جان کر اچھا لگا اور انہوں نے یہ اُمید ظاہر کیا کہ اس ٹریننگ کے بعد وہ اپنی کموینٹی کو درپیش مسائل کے حوالے سے اچھی سٹوریز کرنے کے قابل بن جا ئیں گے.
سلوشن جرنلزم کے حوالے سے پاکستان کے نامور صحافی کاشف بلوچ نے آن لائن سیشن لیااور صحافیوں کو اس حوالے سے ٹیکنکل باتیں بتایا. انہوں نے کہا کہ وہ ان سے مل کرسٹوریز بنانے پر عملی کام کریں گے اوران کی سٹوریز اپنے پلیٹ فارم کے زریعے لوگوں تک بھی پہنچائیں گے.
ورکشاپ میں نیٹ ورکنگ کے تحت افغان سٹیزن صحافیوں کی” بڑی ٹیم” کو پاکستان کے سینئراورنامور صحافیوں سے ملاقات بھی کروائی گئی جو سیشن میں شریک ہوکر اپنے تجربات ان کے ساتھ شیئر کیئے. ملک کے نامور صحافی اعزاز سید نے صحافیوں کو اپنے تجربات، صحافت اور افغان امور پر دلچسپ باتیں بتائی . انہوں نے کہا کہ آپ میں سے ہرایک شخص اپنی کمیونٹی کی کہانی تمیری انداز سے تجاویز کیساتھ بیان کریں گے تو وہی تعمیری صحافت ہوگی. اعزاز سید نے افغان سٹیزن جرنلسٹس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ مدد کی یقین دہانی کروایا.
ورکشاپ میں پاکستان کے ایک اور نامور تفتشی صحافی عمرچیمہ نے بھی شرکاء کو اپنے صحافتی تجربات بتادیااورافغان سٹیزن صحافیوں نےانہیں پاکستان میں بسنے والے افغان شہریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیئے. عمر چیمہ نے کہا کہ تمام سٹیزن جرنلسٹس اپنے مسائل کو کہانی کی صورت پیش کرے جنہیں لوگ دلچسپی سے پڑھیں گےاورکوئی نا کوئی پالیسی میکران کہانیوں کے سبب سوچنے پر مجبورہوگا.
ریڈیو نیوز نیٹ ورک کے ایڈیٹر نگہت آمان نے ٹریننگ کے شرکاء کو بڑی ٹیم میں تقسیم کیا اور ایک افغان اورایک پاکستانی صحافی کے پیئرز بنا کر انہیں کنسٹرکشن جرنلزم کرنے کے لئے سٹوریز کا آئیڈیا دی جو وہ فیلڈ میں عملی کام کے بعدکسی بھی پبلشنگ ادارے میں شائع کروا دیں گے.
#rnn #BBC #VOA #AFP #DW #RNTC #PPI# constructivejournalism #journalism #news #broadcasting #newspapers #journalist