تعمیری صحافت

تعمیری صحافت پر پانچ روزہ ورکشاپ اختتام پذیر، افغان سٹیزن جرنلسٹ بڑی ٹیم کے ساتھ تعمیری سٹوریز پر کام کریں گے

تعمیری صحافت پر پانچ روزہ ورکشاپ اختتام پذیر، افغان سٹیزن جرنلسٹ بڑی ٹیم کے ساتھ تعمیری سٹوریز پر کام کریں گے

اسلام آباد

آراین این

اسلام آباد میں پاور 99 فاونڈیشن کے زیر نگرانی تعمیری صحافت پر منعقدہ پانچ روزہ ورکشاپ جمعے کے روز اختتام پذیر ہوئی۔ افغان سٹیزن جرنلسٹس اور پاکستانی صحافیوں کو تعمیری صحافت پر تربیت دی گئی اورمثبت و مسائل کا حل دھونڈتی رپورٹنگ کی اہمیت پر سیر ھاصل سیشنز منعقد ہوئے. پاکستان کے نامور صحافیوں کے ساتھ ان کی نیٹ ورکنگ کروائی گئی. Buddy Team کےتصور پر ایک افغان سٹیزن جرنلسٹ اور ایک پاکستانی صحافی پر کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی جو پاکستان میں موجود افغان شہریوں کو درپیش مسائل پر تعمیری صحافتی رپورٹنگ اور فیچر سٹوری کریں گے.

اختتامی دن صحافیوں کو ٹیم بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے منتخب کردہ موضوعات پر سٹوری کرنے کی تربیت دی گئی اور ریڈیو نیوز نیٹ ورک کے ایڈیٹر نگہت آمان نے بڑی ٹیموں سے ان کی سٹوریز کے حوالے سےڈسکس کرتی رہی. ٹیموں نے الگ الگ پریزنٹیشنز دی اور اپنے منتخب کردہ موضوعات پر ضروری تحقیق کار، ڈیسک ورک، ذرائع اور سٹیک ہولڈرز کے حوالے سے آپس میں سیرحاصل بحث کرتی رہیں.

تعمیری صحافت

دی کمیونیکیٹرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرنجیب احمد نے ورکشاپ کے شرکاء سے کہا وہ جو کچھ ان پانچ دنوں میں سیکھ چکے ہیں اس کا عکس ان کے منتخب کردہ سٹوریز میں نظر آئیگا. انہوں نے کہا کہ لوگوں کو درپیش مسائل کو تعمیری صحافت کے زریعے اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ مایوسی اور منفی رجحانات پھیلانے کی. ٹریننگ کے شرکاء نے پاور 99 فاونڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلے انہیں معلوم ہی نہ تھا کہ تعمیری صحافت کیا ہوتی ہے مگر اب ان پانچ دنوں میں انہوں نے بہت کچھ سیکھ لیئے اور عملی کام میں اس تربیت سے مستفید بھی ہونگے اور یہ تمام باتیں اور پہلوں کو مد نظر رکھ کر سٹوریز کریں گے.

افغان سٹیزن جرنلسٹ محمد یوسف اور گلاب جان نے اس موقع پر کہا کہ جہاں وہ ان پانچ دنوں میں بہت کچھ نئی چیزیں سیکھ لیئے وہاں ان کو پاکستانی صحافی دوست ملے جو ان کے ساتھ مل کر ان کے عملی کام کو بہتر انداز میں انجام دےگا اور بہت سی معلومات فیلڈ رپورٹنگ کے دوران بھی ملیں گی. انہوں نے پاور 99 فاونڈیشن ، پاکستانی سینئر صحافیوں کا شکریہ بھی ادا کیئے جوان کی حوصلہ افزائی کرتے رہے اور ان کی پیشہ ورانی مدد کی یقین دہانی کیئے.

اس سے قبل تربیت کے چوتھے روز پاکستان کے معروف کورٹ رپورٹر عبدالقیوم صدیقی ورکشاپ میں آئے اور شرکاء کو اپنے تجربات بتا دیئے. انہوں نے افغان سٹیزن جرنلسٹ کے پراجیکٹ کو سراہا اور پاور 99 فانڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا. عبدالقیوم صدیقی نے کہا کہ وہ اس ٹیم کی پیشہ ورانہ مدد کریں گے اور شہریت کے حصول میں درپیش مسائل اور دیگر پر ان کے ساتھ مل کر رپورٹ کریں گے. ٹیم نے عبدالقیوم صدیقی کا ان کی آمد پرشکریہ ادا کیا اور تعاون کی یقین دہانی پر خوشی کا اظہار کیا.

پانچ روزہ ورکشاپ میں نہ صرف تعمیری صحافت پر شرکاء کی معلومات میں اضافہ کیا گیا بلکہ ان کی بہتر نیٹ ورکنگ بھی مکمن ہوئی. شرکاء نے اپنی اپنی بڑی ٹیموں (Buddy Team)کےلئے منفرد نام رکھ کر کام کا آغاز کیا.

اختتامی لمحات میں شرکاء سےورکشاپ کے حوالے سے فیڈ بیک لے گئی اور نئے سال کی آمد پر کیک کاٹا گیا. یوں پانچ روزہ تعمیری صحافت پر منعقدہ ورکشاپ اپنے اختتام کو پہنچا.

#rnn

یہ بھی پڑھیں۔

NAVTEC

دلچسپ خبر! The Communicators Private Limited نے NAVTTC فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدo

دلچسپ خبر! The Communicators Private Limited نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کمیشن فار ریسرچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے