فائرنگ

شہید ملت میٹرو سٹیشن بلیو ایریا کے نزدیک نامعلوم شخص اور پولیس کے درمیان فائرنگ

شہید ملت میٹرو سٹیشن بلیو ایریا کے نزدیک نامعلوم شخص اور پولیس کے درمیان فائرنگ

اسلام آباد: بلیو ایریا اسلام آباد میں شہید ملت میٹرو بس سٹیشن کے قریب فائرنگ سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا، ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوا. جمعرات کے روز سہہ پہر ساڑھے تین بجے کے آس پاس پولیس اور ایک نامعلوم شخص کے درمیان ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ کی آوازیں سُن کر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا. موقع پہ موجود عینی شاہدین کے متضاد بیانات سامنے آئے ایک عینی شاہد نے آراین این کو بتایا کہ پولیس کی گاڑی سےچھلانگ لگاکر باہر آکر بھانگنے لگا تو پولیس اہلکار بھی گاڑی سے اُتر کر تعاقب کرنے لگا تو بھاگنے والے شخص نے پستول اُٹھاکر ہوائی فائر کرنے لگا اورفائرنگ کے جواب میں پولیس بھی ہوائی فائر کھول دی تاہم وہ شخص بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوا.

ایک اور راہگیر نے بتایا کہ بھاگنے والے شخص گاڑی سے چھلانگ نہیں لگائی بلکہ وہ اپنے ایک ساتھی کے ساتھ سڑک کے کنارے کھڑے تھے کہ پولیس کی گاڑی وہاں آکر رک گئی اور پولیس اہلکار انہیں اپنے پاس بلانے لگا تو وہ پستول دیکھا دیا جس پر پولیس اس کیجانب بڑھنے لگی تو وہ ہوائی فائر کرتے ہوئے بھاگنے لگا اور پولیس ان کا تعاقب کیا مگر وہ رش کا فائدہ اُٹھاکر نکلنے میں کامیاب ہوا.

اس واقعے کے حوالے اسلام آباد پولیس سے موقف لینے کی کوشش کی گئی تاہم ہیڈ کوارٹر میں موجود اہلکار نے 15 سے رابطہ کرنے کا مشورہ دے کر فون رکھدیا. 15 کے نمبر پر کال کی گئی تاہم کو ئی جواب نہیں آیا.
فائرنگ کے مقام پر موجودشہریوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ بلیو ایریا میں ایسا واقعہ کسی بھی طرح غیر معمولی نہیں ہے کیونکہ یہاں سے چند سو میڑ کے فاصلے پراہم قومی عمارتیں ہیں.

#rnn

یہ بھی پڑھیں۔

NAVTEC

دلچسپ خبر! The Communicators Private Limited نے NAVTTC فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدo

دلچسپ خبر! The Communicators Private Limited نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کمیشن فار ریسرچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے