اسلام آباد

اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف احتجاج چترال، پشاور اور گلگت بلتستان کی سول سوسائٹی شریک ہوئی

اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف احتجاج چترال، پشاور اور گلگت بلتستان کی سول سوسائٹی شریک ہوئی

 

اسلام آباد ( آر این این )

نیشنل پریس کلب کے باہر اسلام آباد میں مقیم چترال، پشاوراور گلگت بلتستان کی سول سو سائٹی کے افراد کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوا جس میں سنیٹر فلک ناز، شاد زرین سمیت کئی خواتین شریک ہوئیں. احتجای مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی عوام کاجینا دوبھر کر چکی ہے جبکہ چند میٹر کے فاصلے پر موجود اشرافیہ ملک کے وسائل لو ٹنے میں مصروف ہے.

مقررین میں اکثر خواتین کا کہنا تھا کہ دو وقت کی روٹی کی تگ و دو مشکل ہو چکی ہے اور اس حالت میں عوام کی طرف سے خاموشی بھی حکومت کو جواز فراہم کر رہی ہے. انہوں نے کہا کہ مختصر کال پر یہ احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہاے اور اگلی دفعہ سول سوسائٹی ہزاروں کی تعداد میں عوام کو لے کر پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے پہنچ جا ئیگی.
.
چترال سے تعلق رکھنے والی سوشل ایکٹوسٹ شاد زرین نے آر این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور ادھر حکومت کی ہٹ دھرمی اور بےحسی انتہا کو پہنچی ہے. انہوں نے کہا کہ عوام کب تک ان سیاسی پارٹیوں کے حق میں نعرے بلند کرتے رہیں گے اب انہیں اپنے لئے باہر نکلنا ہوگا تا کہ حکو مت پر دباو بڑھایا جا سکے. شادزرین نے کہا کہ وہ عوام کے لئے باہر آئی ہے گوکہ احتجاجیوں کی تعداد کم ہے مگر اگلی دفعہ اس سے بڑی تعداد لے کر باہر نکلیں گی. اُن کا کہنا تھاکہ انتہائی قلیل مدت میں اس احتجاج کی کال دی گئی تھی اس لئے کم تعداد یہاں پر آئی اور مہنگائی کے خلاف آقاز اُٹھا کر لوگوں کو پیغام دیا گیا کہ وہ بھی باہر نکلے.

سنیٹر فلک ناز نے کہا کہ وہ سول سو سائٹی کی کال پر بلائے گئے احتجاج میں شریک ہوئی ہیں، مہنگائی اس ملک کا سب سے بڑا ہے اوراس کا شکار وہ خود بھی ہے. انہوں کہا کہ ملک میں پی ڈی ایک کی حکومت کی نااہلی کے سبب لوگ بچوں سمیت خود کشی کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت ناکام ہوچکی ہے اور ملک کو اس وقت بحرانوں میں دھکیل دی ہے . سنیٹر فلک ناز نے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کا نمائندہ ہے اور سول سوساءٹی کی کال پر احٹجاج میں شریک ہوئی ہے اور منگائی کا زمہ دار حکومت کو سمجھتی ہے. انہوں نے کہا پی ڈی ایم ملک میں الیکشن سے بھاگ رہی ہے جب کہ ان کی پارٹی انتخابات کے لئے تیار ہے. اُن کے خیال میں پاکستان میں معاشی اور تمام مسائل کا حل عمران خان کے پاس ہیں.

احتجاجی مظاہرے میں خواتین کی کثیت رعداد موجود تھی جو مہنگائی کے خلاف نعرے لگا رہی تھی. مقررین اپنی اپنی تقریروں میں حکومت کو نشانہ بناتی رہی اور عوام سے درخواست کی کہ وہ کمر توڑ مہنگائی کے خلاف باہر نکل کر آواز اُٹھائے.

#rnn #radionewsnetwork

یہ بھی پڑھیں۔

NAVTEC

دلچسپ خبر! The Communicators Private Limited نے NAVTTC فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدo

دلچسپ خبر! The Communicators Private Limited نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کمیشن فار ریسرچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے