عمران خان ضمنی الیکشن لڑنے سے کیوں گریزاں ہیں؟
ٹاک شاک کی تازہ ترین قسط میں عمر چیمہ اور اعزاز سید عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کے فیصلے کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کرتے ہیں جو کہ اس سے قبل انہوں نے لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ صحافی عمر چیمہ اس معاملے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹائرین وائٹ کیس سے جوڑتے ہوے گفتگو کرتے ہیں۔ دونوں صحافی عمران خان کے اپنے ساتھیوں کو جیلیں بھرنے کی ترغیب دینے کے فیصلے کے معاملے پر بھی بات کرتے ہیں۔ اس دوران عمر چیمہ وہ اہم نکتہ سامنے لے آئے جس کا حکومت کو انتظار ہے۔ دونوں صحافیوں نے قیمتوں میں اضافے اور ملکی معیشت پر بھی بات کی۔ صحافی اعزاز سید انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے اہم مطالبات بیان کرتے ہیں۔