الیکشن ملتوی ہونے کا امکان 4 وجوہات، کیا نیب نے واقعی کسی کو فائدہ دیا؟
ٹاک شاک کی تازہ ترین قسط میں، صحافی عبدالقیوم صدیقی جو کے AQS کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں اور ان کا شمار پاکستان میں عدلیہ کے ماہر رپورٹر کے طور پر ہوتا ہے، بتاتے ہیں کہ الیکشن مقررہ وقت پر نہیں ہو سکتے۔ اس سلسلے میں وہ چار بنیادی قانونی اور دیگر وجوہات بیان کرتے ہیں۔ اس پر صحافی اعزاز سید نے بھی اپنی رائے دی اور عبدالقیوم صدیق کی طرف سے دی گئی قانونی شرائط کو بھی مختصراً بیان کیا۔ دوسرے حصے میں انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب ترامیم کے زیر سماعت کیس پر تبادلہ خیال کیا۔ اصل رٹ پٹیشن پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی تھی لیکن اس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ زیادہ تر نیب ریفرنسز پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران واپس کیے گئے۔ آخر میں AQS نے پی ٹی آئی کے دور میں فوائد حاصل کرنے والے افراد کے ناموں کو پڑھا۔