آئی ایس آئی میں صفائی شروع گئی۔

آئی ایس آئی میں صفائی شروع گئی۔

 

ٹاک شاک کی تازہ ترین قسط میں صحافی عمر چیمہ آئی ایس آئی کے ایک ریٹائرڈ کرنل کی تفصیلات بتاتے ہیں جنہیں اہل خانہ کے ساتھ لندن جانے سے کچھ دیر قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا۔ چیمہ نے بتایا کہ جی ایچ کیو میں خفیہ تحقیقات اور انکوائری کیسے ہو رہی ہے۔ صحافی اعزاز سید نے آئی ایس آئی کے سابق کرنل سے جڑے کچھ اہم واقعات بیان کیے جو کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے قریبی تھے۔ دونوں نے اس نقطے پر بھی بات کی کہ کس طرح جنرل فیض حمید نے اپنے قریبی ساتھیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیگر مختلف محکموں میں لگایا۔ دونوں ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر کی کہانی بھی سامنے لاتے ہیں جو اس وقت نادرا میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ جنرل فیض حیمد کے بہت قریب تھے۔ دونوں نے مختلف کہانیوں پر گفتگو کرتے ہوئے ملک میں انٹیلی جنس اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

#TalkSHOCK #rnn

یہ بھی پڑھیں۔

ایمرجنسی

بریکنگ: کیا پاکستان میں ایمرجنسی لگائی جا رہی ہے؟

ٹاک شاک کی تازہ ترین قسط میں صحافی اعزاز سید اور عمر چیمہ یہ معلومات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے