ٹاک شاک کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں صحافی اعزاز سید اور عمر چیمہ اس موضوع پر بات کر رہے ہیں کہ عمران خان کو عدلیہ کے ذریعے تحفظ کیسے ملتا ہے۔ وہ اس نقطے پر بھی بات کرتے ہیں کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ان کی ضمانت کیسے منسوخ ہوئی۔ اعزاز سید نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپنی ملاقات کے بارے میں بھی بتایا جنہوں نے انہیں کہا کہ وہ عمران خان کو فوری طور پر جیل بھیجنے کے خلاف ہیں۔
دونوں صحافیوں نے پنجاب میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے سابق سیکرٹری محمد خان بھٹی کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر بھی بات کی۔ دونوں صحافی حضرات نے لوگوں کو لاپتہ کرنے کے عمل پر تبادلہ خیال کیا اور ماضی کے کچھ واقعات کے حوالے بھی دیئے۔
آخر میں دونوں صحافی بتاتے ہیں کہ کیسے شہباز گل نے کچھ ایسے الفاظ بولے جس سے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو غصہ آیا اور یہی عمران خان کی اقتدار سے بے دخلی کی حتمی وجہ بن گئے۔