3 Pride

کلائمیٹ جسٹس اور انرجی ٹرانزیشن کے موضوع پر صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر 

کلائمیٹ جسٹس اور انرجی ٹرانزیشن کے موضوع پر صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر 

اسلام آباد (آر این این) ریڈیو نیوز نیٹ ورک اور پالیسی انسٹٹیوٹ  فار ایکوٹیبل ڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام صحافیوں کے لئے کلائمیٹ جسٹس اور توانائی کے متبادل اور ماحول دوست  زرائع پر چار روزہ ورکشاپ کا اختتام آر این این اسلام آباد کے مرکزی دفتر میں ہوا۔ ورکشاپ میں پاکستان بھرسے ماحولیاتی صحافت سے جڑے صحافی شریک ہوئے۔

ورکشاپ میں کلائمیٹ چینج ، کلائمیٹ جسٹس ، تونائی کے متبادل زریعوں پر گفتگو ہوئی اور ان موضوعات پر ماہرین نے صحافیوں کی استعداد بڑھائے وہی پر ڈی ڈبلیو سے منسلک عاطف بلوچ اور پاکستان کے سیگر صحافیوں نے رپورٹنگ کی نئی تکنیکی اور تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مددگاررہے۔ 

سینئرصحافی و پرائڈ کے سی ای او محمد بدرعالم ، نامور براڈکاسٹر نجیب احمد، اورنگزیب عالم اور دستگیر نے صحافیوں کو ماحولیاتی رپورٹنگ ، سٹوریز بنانے اور صحافتی اُصولوں پر ورکشاپ کرائی۔ کلائمیٹ ایکسپرٹ ہانیہ ایساد اور ڈیٹا جرنلزم کے ماہرایمل غنی نے صحافیوں کو ڈیٹا کلیکشن اور ڈیٹا پراسیسنگ کے ہنر سےروشناس کرائی۔ 

 اختتامی دن نامور تحقیقاتی صحافی اعزاز سید نے صحافیوں کے ساتھ اپنےتجربات اور تحقیقاتی صحافت پر بات چیت کیئے۔ 
پاکستان بھر ماحولیاتی صحافت کرنےوالے سینئر اور مڈ کیریئر صحافیوں نے ورکشاپ میں شریک ہوئے۔ شرکاء ماحولیاتی مسائل ، کلائمیٹ جسٹس اور کلائمیٹ چینج کے اثرات پر تعمیری و تخلیقی رپورٹنگ کرنے کا اعادہ کیا جن کو آر این این اور پرائڈ کی ٹیم  مانیٹر کرے گی۔     

اعزاز سید نے صحافیوں کو سرٹفکیٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں۔

NAVTEC

دلچسپ خبر! The Communicators Private Limited نے NAVTTC فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدo

دلچسپ خبر! The Communicators Private Limited نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کمیشن فار ریسرچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے