اداکار عثمان مختار کی ہدایت کردہ فیچر فلم گلابو رانی کا ٹریلر جار ی کر دیا گیا
فیچر فلم( گلابو رانی )کی کہانی ایسی یونیورسٹی کے گرد گھومتی ہے جو کہ ڈیڑھ سو سال پرانی ہوتی ہے جس میں آسیبوں کے سائے کی وجہ
سے مختلف واقعات پیش آتے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں عمر عبداللہ خان ،نتاشا حمیرا اعجاز،اسامہ جاوید حیدر،دانیال خاقان افضل،معراج حق
اور دیگر اداکار شامل ہیں۔اس فلم کی مرکزی کاسٹ تقریباً نئے اداکاروں پر مشتمل ہے۔ہارر اور سسپنس سے بھرپور فیچر فلم
(گلابو رانی)کے ہدایت کا ر اداکار عثمان مختار ہیں جبکہ وہ اس فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔اس فیچر فلم کی کہانیعثمان مختار کی
اہلیہ زنیرہ انعام خان اور علی مدار نے لکھی ہے۔ فیچر فلم )گلابو رانی( کو جولائی میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یوٹیوب چینل کے لیے: یہاں کلک کریں
مزید خبروں کے لیے: یہاں کلک کریں