25 جون کو بالی وڈ میں 30 سال مکمل ہونے پرشاہ رخ خان نے پہلا انسٹاگرام لائیو سیشن کیا-
ایک مداح نے سیشن کے دوران ان سے سوال کیا کہ ‘وہ اب راہول اور راج جیسے کردار ادا کیوں نہیں کرتے اور کیا وہ ان کرداروں کو یاد کرتے ہیں؟’
سوال کا جواب دیتے ہوے اداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ ‘میں سمجھتا ہوں کہ اب میں رومانوی فلموں اور کرداروں کے لیے بوڑھا ہوچکا ہوں، مجھے کافی
عجیب لگتا ہے جب میں اپنے سے کئی زیادہ چھوٹی عمر کی لڑکیوں کے ساتھ فلم میں رومانس کرتا ہوں’۔
شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ میں نے فلم ’زیرو‘ میں بہت اچھا وقت گزارا جو کہ میرے پہلے کیے جانے والے کاموں سے بہت مختلف تھا، مجھے یاد
ہے کہ کئی سال پہلے میں ایک فلم میں کام کر رہا تھا اور میرے مقابل اداکارہ مجھ سے کافی چھوٹی تھیں اور ان کے ساتھ رومانوی سین کرنا مجھے بہت
عجیب لگا تھا اور مجھے شرم آرہی تھی۔
اس بارے میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں عجیب نہیں لگنا چاہتا لیکن مجھے نہیں معلوم کہ آخری فلم کون سی تھی جس میں، میں نے راہول کا کردار
ادا کیا تھا، میں ایک پیشہ ور اداکار ہوں اس لیے مجھے بہت سارے کردار ملتے ہیں، میں صرف اتنی ہی ترقی کرنے کی کوشش کرتا ہوں جتنی
میں کر سکتا ہوں اور جو کچھ میں کرتا ہوں اس سے لطف اندوز ہوتا ہوں’۔
یوٹیوب چینل کے لیے: یہاں کلک کریں
مزید خبروں کے لیے: یہاں کلک کریں