غیر ملکی چینل

غیر ملکی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے راستے سے ہٹانے کا واحد طریقہ مجھےختم کرنا ہے

غیر ملکی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے راستے سے ہٹانے کا واحد طریقہ مجھےختم کرنا ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چئیرمن و سابق وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اُن کی جان محفوظ نہیں اور ان پر مزید حملے ہوسکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اُن کی جماعت ملک میں سب سے زیادہ عوامی سپورٹ حاصل کر چکی ہے اس لئے ان پر حملہ ہوسکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اُنہوں نے چھ ہفتے قبل اپنے اوپر حملے کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے راستے سے ہٹانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ مجھے ختم کریں گے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آزادانہ تحقیقات سے پتہ چلے گا کہ انہیں مذہبی جنونیت کے بین چڑھانے والے اصل منصوبہ ساز کون ہیں۔
عمران خان نے ایک بار پھر دوہرایا کہ ان پر حملہ کرنے والے دو تھے اور دو اطراف سے کنٹینر پر فائر کیئے گئے.

یہ بھی پڑھیں۔

عالمی درجہ حرارت

عالمی درجہ حرارت میں شدت سے متاثرہ ممالک میں پاکستان 5ویں نمبر پر ہے : لفٹینٹ جنرل ریٹائڑد ندیم احمد

عالمی درجہ حرارت میں شدت سے پاکستان مُتاثر ہونے والے ممالک میں 5ویں نمبر پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے