الیکشن کمیشن

استعفوں کی صورت میں صوبائی ضمنی الیکشن کروا دیں گے: الیکشن کمیشن

اسلام آباد: آزادی مارچ کے اختتامی جلسے (روالپنڈی) میں پی ٹی آئی کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔الیکش کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے پر قومی نہیں بلکہ متعلقہ صوبائی اسمبلی کاالیکشن دوبارہ ہوگا. انہوں نے کہا کہ جتنے بھی اراکین مستعفی ہونگے الیکشن کمیش 60 روز میں ضمنی انتخابات کروانے کا پابند ہے.

ترجمان نے کہا کہ کسی بھی صوبائی حلقے میں انتخابات پر تقریباً پانچ سے سات کروڑ روپے خرچ ہوں گے، اگرچہ ایک ہی سال میں ضمنی اور عام انتخابات کرانا مشکل ہے مگر ہم قانون کے پابند ہیں۔

انیہوں نے مزید کہا کہ حلقہ بندیاں اور بلدیاتی انتخابات بھی مشکل کام تھا جو ہم نے کیا، اسی طرح قانون کے مطابق اگر ضمنی الیکشن مشکل بھی ہے تو انتخابات کرائیں گے۔

الیکش کمیشن کے ترجمان کے مطابق پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلی کے دوبارہ انتخاب پر کم ازکم ساڑھے 22ارب کا خرچ آئےگا۔

 #rnn

یہ بھی پڑھیں۔

عالمی درجہ حرارت

عالمی درجہ حرارت میں شدت سے متاثرہ ممالک میں پاکستان 5ویں نمبر پر ہے : لفٹینٹ جنرل ریٹائڑد ندیم احمد

عالمی درجہ حرارت میں شدت سے پاکستان مُتاثر ہونے والے ممالک میں 5ویں نمبر پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے