سود سے پاک نظام

سود سے پاک نظام ہی پاکستانی معیشت کی ضمانت ہے: سراج الحق

ویب ڈیسک: لاہور میں الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاوروں کی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سود سے پاک نظام ہی پاکستانی معیشت کی بہتری کی ضمانت ہے۔ سودی اور چور چکاری کا نظام کسی بھی طرھ ملک کو آگے بڑھنے نہیں دیتا اس لئے ضروری ہے کہ اس نظام کا متبادل سود سے پاک ہو.

سراج الحق الخدمت فاونڈیش کے رضاکاروں کی خدمت کو سراہتے ہوئے انہیں بتیا کہ انہوں نے سیلاب سے متاثرین کی بحالی میں اعلیٰ کردار اد کر چکے ہیں اور نہیں ان رضاکاروں پر فخر ہےجو کسی بھی تفرق سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت کی مثال قائم کر چکے ہیں. سراج الحق نے کہا کہ اس وقت ملک میں انصاف کا نظام بھی دگرگوں ہے اور عدالتوں میں 31 لاکھ مقدمات التوا کا شکار ہیں جب کہ احتساب کے ادارے خود احتساب کے دائرے میں آچکے ہیں اور ان کا احتساب ضروری ہے۔ 11 لاکھ 75 ہزار تنخواہ لینے والا ایک شخص چلا گیا، مگر ایک عورت کو انصاف نہیں مل رہا۔نیب سربراہ جسٹس (ر) جاوید کہتے تھے کہ آپ کیوں 8 سال سے کیوں گھوم رہی ہیں۔

امیر جماعت نے کہا کہ اس ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔ایک ملک کفر کے ساتھ تو چل سکتا ہے ظلم کے ساتھ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن 10 لاکھ طلبہ رضاکار تیار کررہی ہے جو تمام تفرقات سے بالاتر ہوکر قوم کی خدمت کریں گے۔سیلاب کی آفت میں الخدمت کے رضاکاروں نے جس انداز میں کام کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ میں کراچی سے بذریعہ سڑک کوئٹہ پہنچا تو وہاں کے حالات دیکھ کر حکمرانوں کے دعوے سنے، جو ٹی وی پر بیٹھ کر محض باتیں کرتے ہیں۔یہ کورونا اور زلزلے کے نام پر فنڈز لیتے ہیں۔ میں نے بحیثیت سینیٹر،سینٹ میں سوال کیا تو جواب ملا کہ 87 فیصدرقم انتظامی اور 13 فیصد متاثرین کو دی گئی ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام والنٹیئرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک میں اس وقت سیاسی اور فضائی آلودگی عروج پر ہے۔ ہر دوسرا شخص معاشی تنگی سے پریشان ہے۔

#rnn

یہ بھی پڑھیں۔

افغان خواتین

افغان خواتین کا طالبان کے خلاف احتجاج، اسلام کے دعوی دار دینی تعلیمات کے خلاف جا رہے ہیں: خطاب

افغان خواتین کا طالبان کے خلاف احتجاج، اسلام کے دعوے دار دینی تعلیمات کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے