مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

مائیکل جیکسن

امریکی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے۔

کنگ آف پاپ کے لقب سے پہچانے جانے والے عالمی شہرت یافتہ ،امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کی آج 13ویں برسی ہے۔

 

25جون 2009ء کو ایک انجیکشن کی وجہ سے مائیکل جیکسن کے جسم میں غیر معمولی مقدار میں پروپوفول نامی دوا کی وجہ سے حركت

قلب بند ہو گئی اور مائیکل جیکسن 50 سال كى عمرميں لوس اينجلس ميں انتقال كر گئے۔

 

مائیکل جیکسن ،امریکی ریاست انڈیانا میں 29اگست 1958 میں پیدا ہوئے ۔ مائیکل جیکسن امریکی موسیقار اور گلوکار تھے۔جو موسیقی سے

لگاؤ کے باعث بہت کم عمر میں ہی اسٹار بننے کی جستجو میں لگ گئے اور امریکی تاریخ کے کامیاب ترین موسیقار بنے۔

 

مائیکل جیکسن نے سنہ 1964 میں اپنے بھائیوں کے پاپ گروپ جیکسن فائیو میں شمولیت اختیار کی اور ابتدائی طور پر وہ اس گروپ میں

طنبورہ اور بونگو بجاتے تھے۔ تاہم جلد ہی وہ اس گروپ کے مرکزِ نظر بن گئے اور مرکزی گلوکار کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

مائیکل جیکسن نے

گیارہ برس کی عمر میں اپنی پہلی گروپ البم (آئی وانٹ یو بیک )ریلیز کی ۔یہ البم 1969 میں موسیقی چارٹس پر سر فہرست رہی ۔اور آنے والے

6 برس میں اس گروپ نے اے بی سی، دا لو یو سیو اور آئی ول بی دیئر جیسے ہٹ نغمات بنائے۔ اسی دوران مائیکل جیکسن کی ملاقات موسیقار

کوئنسی جونز سے ہوئی۔انہوں نے مائیکل کو اپنا سولو البم بنانے کو کہا۔اور اس فرمائش کا نتیجہ کلاسیک ڈسکو البم (آف دی وال) کی صورت

میں سامنے آیا۔ اس البم کی دس ملین کاپیاں فروخت ہوئیں۔ 1982میں مائیکل جیکسن نے اپنا شہر ہ آفاق پاپ میوزک البم (تھرلر)پیش کیا

جس نے پاپ میوزک کی تشہیر کی نئی تاریخ رقم کی۔ اس البم کو دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم قرار دیا جاتا ہے۔

 

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس البم کی پینسٹھ ملین کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ اس البم کے نو گانوں میں سے سات میوزک چارٹس پر

جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ (اپ ٹل یو گٹ اینف)اور (راک ودھ یو) جیسے مشہور گانے شامل تھے۔ 1983 میں مو ٹاؤن ٹی وی سپیشل میں

مائیکل جیکسن نے تھرلر البم کے گیت( بلی جین) پر رقص میں ایک نئی حرکت متعارف کروائی جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ اس حرکت

کو بعد ازاں (مون واک) کا نام دیا گیا۔ مون واک رقص دیکھنے والے کی نظر کو دھوکا دینے والا ایک ایسا کرتب ہے جس میں رقاص بظاہر آگے

کی طرف قدم اٹھاتا ہے لیکن بجائے آگے بڑھنے کے پیچھے کی طرف جاتا ہے۔ مو ٹاؤن کے اس ٹی وی پروگرام کے اگلے ہی روز تھرلر کی

فروخت میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

 

یوٹیوب چینل کے لیے: یہاں کلک کریں

مزید خبروں کے لیے: یہاں کلک کریں

یہ بھی پڑھیں۔

جون ایلیا

معروف شاعر جون ایلیا کے پرستار آج ان کی 91 سالکرہ منا رہے ہیں

معروف شاعر جون ایلیا کے پرستار آج ان کی 91 سالکرہ منا رہے ہیں   …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *