اتوار , 25 ستمبر 2022

کائنات میں بلیک ہول کا سب سے بڑا دھماکہ ریکارڈ

بلیک ہول

امریکی ماہرینِ فلکیات نے انسانی معلومہ تاریخ میں سب سے بڑا دھماکہ ریکارڈ کیا ہے جو ایک بہت بڑے بلیک ہول سے نمودار ہوا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ اوفی یوکس نامی کہکشانی جھرمٹ میں دریافت ہوا ہے جو ہماری زمین سے 39 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔

یہ دھماکہ اتنا بڑا تھا کہ اس اس سے پیدا ہونے والے گرم گیسوں کے دائرے کے اندر ہماری ملکی وے کہکشاں جیسی 15 کہکشائیں سما سکتی ہیں۔

واشنگٹن میں واقع نیول ریسرچ لیبارٹری کی ماہرِ سائمونا گیاسنٹوشی کے مطابق تحقیق میں ناسا کی چندرا ایکسرے دوربین سے مدد لی گئی ہے۔

اس سے قبل جو دھماکہ دریافت ہوا تھا یہ اس سے بھی پانچ گنا بڑا ہے۔ دوسری جانب یورپی خلائی دوربین اور زمین پر لگی ریڈیائی دوربینوں نے

بھی اس کی تصدیق اور تحقیق میں اہم کردارادا کیا ہے۔

 

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ اوفی یوکس جھرمٹ کے عین قلب سے خارج ہورہا ہے جہاں بہت بڑی بڑی کہکشائیں موجود ہیں اور ان میں بہت بڑے بلیک

ہول بھی ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ بلیک ہول نہ صرف مادے کو اپنی جانب کھینچتے ہیں بلکہ توانائی اور مادے کی بوچھاڑ بھی خارج کرتے ہیں۔

 

یوٹیوب چینل کے لیے: یہاں کلک کریں

مزید خبروں کے لیے: یہاں کلک کریں

یہ بھی پڑھیں۔

موبائل

مستقبل میں موبائل کوآنکھوں کی مدد سے چارج کرنا ممکن

برطانوی کمپنی کے مطابق مستقبل میں انہیں موبائل چارج کرنے کیلئے بجلی کے ساکٹ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔