جمعہ , 2 دسمبر 2022
اسماعیل تارا

پاکستان کے معروف مزاحیہ فنکار اسماعیل تارا انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف مزاحیہ فنکار اسماعیل تارا انتقال کر گئے

کراچی: پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسماعیل تارا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ دن سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

جمعرات کی صبح ہی انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا پھر ان کی حالت سنبھل نہ سکی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ ایک بیٹی اور 4 بیٹے شامل ہیں، اسماعیل تارا کے صاحبزادے شیراز تارا کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ شہید ملت روڈ پر میمن پہاڑی والی مسجد میں اداکی جائے گی۔

سن 1949 کو لاہور میں پیدا ہونے والے اسماعیل تارا نے 1964 میں فنکارانہ سفر شروع کیا۔

ویسے تو اسماعیل تارا نے کئی فلموں اور اسٹیج ڈراموں پر بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے تھے مگر اسی کی دہائی میں طنز و مزاح کے مشہور ڈرامے ففٹی ففٹی میں ان کی لازوال اداکاری نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا

#rnn

یہ بھی پڑھیں۔

مائیکل جیکسن

مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

امریکی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے۔ کنگ آف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے