قوال امجد صابری کودنیا سے رخصت ہوئے 6 سال بیت گئے

امجد صابری

معروف قوال امجد صابری کو دنیا سے رخصت ہوئے 6 سال بیت گئے

مشہور صوفی قوال،نعت خواں اورگلوکار امجد صابری کی آج چھٹی برسی منائی جا رہی ہے۔

 

قوالی میں اپنی منفرد پہچان بنانے والے صابری خاندان کے چشم وچراغ ،خوبصورت آواز اور محبتیں بانٹنے والے خوبصورت انسان امجد صابری کو

22 جون 2016 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں غلام فرید صابری انٹر پاس کے نزدیک مسلحہ موٹر سایئکل سواروں نے فائرنگ کر کے شہید

کردیااور آج اُن کو مداہوں سے بچھڑے 6 سال بیت گئے ہیں مگر اُن کے چاہنے والوں کے دلوں میں اُن کےلئے محبت آج بھی زندہ ہے۔

 

امجد فرید صابری جنہیں دنیا امجد صابری کے نام سے جانتی ہے 23 دسمبر 1976 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ صوفی سلسلہ صابریہ سے تعلق

رکھنے والے امجد صابری مشہور قوال غلام فرید صابری کے فرزند اور مقبول احمد صابری کے بھتیجے تھے۔

امجد صابری

امجد صابری نے اپنے والد کی وِراثت کوآگے بڑھاتے ہوئے قوالی کوعروج تک پہنچایا۔آپ کا شمارمشہورقوالوں میں ہوتا ہے۔آپ نے نہ صرف فن قوالی

کو اپنایا بلکہ اس کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔آپ نے فنی تربیت کا آغاز 9 سال کی عمر میں اپنے والد سے کیا۔ یہ سلسلہ انٹرمیڈیٹ

تک چلتا رہا۔

 

اس دوران آپ سکول اورکالج میں منعقدہونے والی تقریبات میں قوالی گایا کرتےاور اپنےوالد کے ساتھ قوالی کی محفلوں میں شرکت کے لئے ملکی

اورغیر ملکی دوروں پر جاتے۔

 

آپ چارٹرڈ اکاونٹر بننے کے لئے آسٹریلیا گئے اور وہاں 2 سمسٹردیئے ہی تھے کہ 1994 میں آپ کے والد کا انتقال ہو گیا۔چنانچہ تعلیم ادھوری چھوڑ کر

انہیں پاکستان واپس آنا پڑا۔

 

1996 میں انہوں نے اپنے فنی کیرٴیر کا آغاز کیا۔انہوں نے قوالی میں مختلف تجربات کئے۔ خاص طور پراپنے والداورچچا کی گائی ہوئی مشہورزمانہ

قوالی تاجدارحرم کویوں پیش کیا کہ سننے والے جھوم اٹھے۔ان تجربات کی بنا پرانہیں قوالی کا راک سٹار کہاجاتاہے۔ان کی مشہور قوالیوں میں

بھر دے جھولی،میراکوئی نہیں تیرے سوا،خواجہ کی دیوانی شامل ہیں۔ آپ نے پاکستان،بھارت،امریکا،برطانیہ اورکینیڈاسمیت دنیا کے 17 سے زائد

ممالک میں اپنےفن کا مظاہرہ کیا۔امجد صابری کی فنی خدمات کے سلسلے میں انہیں کئی ایوارڈ ز کے ساتھ پرائیڈ آف پرفارمنس سےبھی نوازا گیا۔

 

یوٹیوب چینل کے لیے: یہاں کلک کریں

مزید خبروں کے لیے: یہاں کلک کریں

یہ بھی پڑھیں۔

جون ایلیا

معروف شاعر جون ایلیا کے پرستار آج ان کی 91 سالکرہ منا رہے ہیں

معروف شاعر جون ایلیا کے پرستار آج ان کی 91 سالکرہ منا رہے ہیں   …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے