جمعہ , 2 دسمبر 2022
عمران خان

عمران خان نے مجھے جنوبی امریکا کے ایک ویران جزیرے پراکیلا چھوڑاتھا: وسیم اکرم

سابق کرکٹر وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان عمران خان نے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں انہیں جنوبی امریکا کے ایک ویران جزیرے پراکیلا چھوڑ کر اپنے دوست کیساتھ ان کے گھر کے اندر گیا تھا۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکٹ سٹوریز کیساتھ ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے مضحکہ خیز لمحات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان سخت کپتان تھے لیکن وہ ان کے ساتھ بہت مزےاُڑا چکے ہیں ، گراؤنڈ سے باہر اپنا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ کرکٹر نے انہیں کھیل کے ابتدائی دنوں کہا کہ ‘چلو نائٹ کلب چلتے ہیں۔’ میں ایسا ہی تھا، ‘میں تیار ہوں، کپتان’، پھر ہم ایک کلب گئے، جہاں انہوں نے ایک گلاس دودھ کا آرڈر دیا جو عجیب تھا لیکن کلب میں عمران خان سے مصافحہ کرنے کے لیے بہت سی لڑکیوں کو وہاں دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ وہاں سے عمران خان کی ایک دوست ہمیں اپنے پرائیوٹ جہاز میں جنوبی امریکا کے ایک جزیرے پر لے گئی، جس کی پرواز 45 منٹ تھی اور پھر وہ ‘گپ شپ’ کرنے کے لیے گھر میں چلے گئے۔ ہمیں وہیں چھوڑ دیا گیا، میں ایک جزیرے کے بیچوں بیچ کھڑا تھا، ہوٹل واپس بھی نہیں جا سکتا تھا۔

#rnn

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے