لالی وڈ:اداکارہ رانی کی آج 29ویں برسی

اداکارہ رانی

لالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی کی آج 29ویں برسی ہے

 

لالی ووڈ پر برسوں  راج کرنے والی اداکارہ رانی  کو مداحوں سے بچھڑے 29برس بیت گئے۔

ہدایت کار انور کمال پاشا کی فلم ‘‘محبوب’’سے فنی کیرئیر کا آغاز  کرنے والی اداکارہ رانی جن کا اصل نام ناصرہ  تھا کی  آج

29ویں برسی ہے۔لیجنڈری اداکارہ رانی  کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے27مئی 1993میں کینسر کی وجہ سے اس

جہان فانی سے چل بسیں۔

اداکارہ رانی نے انور کمال پاشا کی فلم محبوب سے اپنے فنی کئیریر کا آغاز کیا۔ان کی تاریخی فلم امراؤجان ادا میں عمدہ

پرفارمنس  کے باعث ان کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کی  عظیم اداکاراؤں میں ہو گیا۔

 

اداکارہ رانی

فلموں میں اداکارہ رانی کی جوڑی فلم اسٹار شاہد اور وحید مراد کے ساتھ بہت سراہی جاتی تھی۔اداکارہ رانی پر فلمائے

جانے والے  کئی گیت  بے حد مقبول ہوئے۔ان گیتوں میں دل دھڑکے میں تم سے یہ کیسے کہوں، میں جس دن بھلا دوں ،تیرا

پیار دل سے ، جو بچا تھا وہ لٹانے کے لئے آئے ہیں قابل ذکر ہیں۔

اداکارہ رانی نے فلم انجمن، تہذیب،سیتا، چھوٹی امی، عورت کا پیار اور چھوٹی بہن، جند جان، مریم مارگریٹ،دنیا مطلب

دی ،شطرنج، کوچوان، سمیت کئی کامیاب فلموں میں کام کیا۔

 

ہمارا یوٹیوب چینل وزٹ کرنے کے لیے: یہاں کلک کریں

شوبز کی مزید خبروں کے لیے: یہاں کلک کریں

یہ بھی پڑھیں۔

جون ایلیا

معروف شاعر جون ایلیا کے پرستار آج ان کی 91 سالکرہ منا رہے ہیں

معروف شاعر جون ایلیا کے پرستار آج ان کی 91 سالکرہ منا رہے ہیں   …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے