ٹاک شاک کی تازہ ترین قسط میں صحافی اعزاز سید اور عمر چیمہ بول ٹی وی کے بانی سربراہ شعیب شیخ کی گرفتاری کی خصوصی تفصیلات سامنے لا رہے ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر ایک جج کو بری کرنے کے لیے رشوت دی تھی۔ اس کہانی میں دونوں نے آئی ایس آئی کے ایک سیکٹر کمانڈر کی تفصیل سامنے لائی جو شعیب شیخ اور جج کے درمیان رابطے کا زریہ بنا ہوا تھا۔
دوسرے حصے میں انہوں نے اس موضوع پر گفتگو کی کہ 13 مارچ 2023 کو عمران خان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔