گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر کو پنجاب حکومت کی طرف سے اپنے ٹاءتل کی دفاع کی تیاری کے لئے دس لاکھ روپے کی گرانٹ دی گئی. حکومت پنجاب کی طرف سے گرانٹ کا چیک وزیر کھیل ملک تیمور مسعود نے باکسنگ چیمپئن عثمان تاجور وزیر کو دیا گیا.
اس موقع پر تیمور مسعود نے کہا کہ حکومت پنجاب قومی ہیرو کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے. انہوں نے کہا کہ عثمان وزیر عالمی سطع پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور وہ جوش اور ولولے سے لبریز نوجوان ہے. عثمان وزیر نے وزیر کھیل کا شکریہ ادا کیا. یادرہے عثمان وزیر کا تعلق گلگت بلتستان کے دور افتادہ ضلع استور سے ہے اور وہ باکسنگ کیریر کے ابتدا میں ہی ایشین بوائے وزیر کے نام سے مشہور ہوا ہے.