mangla dam
تعمیر اور ترقی

تعمیر اور ترقی عمل سے ہوتی ہے دھرنوں سے نہیں: وزیراعظم شہباز شریف

منگلا بجلی گھر کے یونٹ نمبر 5 اور 6 کا افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ تعمیر اور ترقی عمل سے ہوتی ہے نہ کہ دھرنوں سے، ترقی کے لئے ضروری ہے کہ دلجوئی سے کام کیا جا ئے رونے دھونے، مرثیہ پڑھنے اور تماشہ لگانے سے کچھ نہیں بنے گا۔ وزیرِ اعظم شہبازشریف منگلا میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے ان کیساتھ تقریب میں معاونِ خصوصی طارق فاطمی،وزیرِاعظم آزاد کشمیرسردارتنویر الیاس،چیئر مین واپڈا، امریکی سفیرڈونلڈ بلوم،یو ایس ایڈ مشن ڈائیریکٹر بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم کے تقریر کے دوران سر گوشی کرنے والے اس وقت حیرت زدہ ہوئے جب میاں شہباز شریف نے ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے توجہ سے بات سننے کی تاکید کیا.خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ تعمیر اور ترقی عمل سے ہوتی ہے دھرنوں سے نہیں، رونے دھونے، مرثیہ پڑھنے اور تماشہ لگانے سے کچھ نہیں بنے گا، ہمت سے کام لینا ہوگا لیڈر شپ کو بھی اب خون پسینہ بہانا ہوگا۔ اس موقع وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس بھی کھڑے ہوکر وزیر اعظم سے شکایت کرنے کی کوشش کی تو شہباز شریف نے انہیں بھی بیٹھنے کو کہا. وزیر اعظم نے کہا کہ ڈیمز پہلے بنائے جاتے تو آج سستی بجلی دستیاب ہوتی، پن بجلی، شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی بنانےپر توجہ دی جاتی تو آج ہمارا ایندھن کا بل 27 ارب ڈالر نہ ہوتا، ایک ارب ڈالر کے بانڈ سے متعلق بہت کچھ کہا گیا ہم یہ ادائیگی کرچکے ہیں۔

 #rnn

یہ بھی پڑھیں۔

3 Pride

کلائمیٹ جسٹس اور انرجی ٹرانزیشن کے موضوع پر صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر 

کلائمیٹ جسٹس اور انرجی ٹرانزیشن کے موضوع پر صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے