گلگت کے بڑے سرکاری ہسپتال سے اغوہ شدہ بچہ شاہ زین جوٹیال سے بازیاب
گلگت : گزشتہ روز گلگت کے ایک بڑے سر کاری ہسپاتل سے اغوہ ہونے والا بچہ شاہ زین ولد شاہ حسین کو سٹی پولیس نے جو ٹیال سے بازیاب کرواکر پریشان والدین کے حوالے کی .
بانجھ پن کے شکار ایک عورت اپنے گود بھرنے کاارادہ لے کر صوبائی دارلحکومت کے بڑے ہسپتال پہنچی اور موقع دیکھ کر ہی دو ماہ کے بچے کو اغوہ کرکے ایک اور عورت کا گود اُجاڑنا چاہی اور چوبیس گھنٹے تک متاثرہ خاندان، پولیس اور دیگر اداروں کو خوب
پریشان کیئے رکھی اور بلا آخر پکڑی گئی.
جوٹیال بس سٹینڈ کے پاس رہائش پذیراستور سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بچے کو اٹھا کر جس گاڑی میں سوار ہوکر واپس گھر نکلی تھی وہی گاڑی سی سی ٹی وی کی مدد سے پہچان لی گئی جس سے سٹی پولیس اپنی تحویل میں لے کر عورت تک پہنچ گئی اور بچہ بھی بازیاب کر لیا گیا.
پولیس کی پھرتی کو عوامی حلقوں نے خوب سراہا اور سب سوشل میڈیا پر گلگت بلتستان پولیس کی اس کامیاب کاروائی کو داد دیتے رہے.