ہنگری:ماہرین نے گہرے تاریک غاروں میں چھپکلی نما سفید سلےمینڈر دیکھا ہے جو سات برس سے ایک ہی جگہ موجود ہے۔یہ جانور دس برس میں دس
سینٹی میٹر بھی سفر کر لے تو اس کے لئے یہ بہت ہوتا ہے۔یہ جاندار بہت طویل زندگی پاتے ہیں اور انھیں اولم کا نا دیا گیا ہے۔ یہ مخلوق گہرے تاریک
غاروں میں رہتی ہے اور بوسنیا ہرزیگووینا میں یہ عام پائے جاتے ہیں۔ حال ہی میں غار آنے والے ماہرین نے سلے مینڈر کو دیکھا جو لگ بھگ سات برس
سے ایک ہی جگہ موجود ہے لیکن زندہ ہے اور اسے ہلے جلے ہوئے 2569روز گزر چکے ہیں۔ سلے مینڈر عجیب و غریب جاندار ہیں اور یہ کئی سال
بغیر کھائے پئے زندہ رہ سکتے ہیں ۔ یہ جانور دیکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اورپانی کے اندر یا پھر غاروں کی مکمل تاریکی ہی میں پڑے رہتے ہیں۔
یوٹیوب چینل کے لیے: یہاں کلک کریں
مزید خبروں کے لیے: یہاں کلک کریں