جنوبی افریقا میں ایک شخص کو اس کی وصیت کے تحت ذاتی مرسیڈیز کار سمیت ہی قبر میں دفنا دیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے 72 سالہ تزکیدی بتیسو نے اپنے اہل خانہ کو وصیت کی تھی کہ انتقال
کی صورت میں مجھے میری مرسیڈیز کی ڈرائیونگ سیٹ میں اس طرح بٹھانا جیسے میں کار چلا رہا ہوں اور پھر کار سمیت
ہی مجھے دفن کردیا جائے۔
وصیت کے چند ماہ بعد ہی 72 سالہ بتیسو طبی موت مر گئے جس پر اہل خانہ نے وصیت پر عمل کرتے ہوئے لاش کو روزمرہ کا
لباس پہنا کر کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھایا اور ایک ہاتھ اسٹیرنگ جب کہ دوسرا ہاتھ گیئر پر رکھا اور سیٹ بیلٹ بھی باندھی
تاکہ ایسا محسوس ہو جیسے بتیسو کار چلا رہے ہیں۔
بتیسو کو کار کے اندر بٹھانے کے بعد کار کو ایک چادر میں اس طرح ڈھانپ دیا گیا جیسے میت کو کفن پہنایا جاتا ہے اور ایک
بڑے اور گہرے گڑھے میں کار کو دفنادیا گیا اور اس کے بعد باقی کی رسومات علاقائی طور پر ادا کی گئیں۔
لواحقین نے میڈیا کو بتایا کہ بیتسو کو جرمن کاروں بالخصوص مرسڈیز میں بہت زیادہ دلچسپی تھی اور وہ اکثر اپنی مرسیڈیز
کار کے ساتھ ہی دفن ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے رہتے تھے۔
یوٹیوب چینل کے لیے: یہاں کلک کریں
مزید خبروں کے لیے: یہاں کلک کریں