سولہ سال سے اپنی بیوی کی باقیات کے ساتھ رہنے والا شخص

بیوی کی باقیات

ویت نام میں لی وین نامی شخص اپنی بیوی کی وفات کے بعد اس کی باقیات کے ساتھ 16 سال سے رہ رہا ہے۔

ویت نام میں لی وین نامی شخص اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اس کے انتقال کے بعد اس نے اپنی بیوی کی قبر کھود کر اس کی ہڈیاں

نکال کر گھر لے آیا اور انہیں پلاسٹر کے لیپ سے خاتون کی صورت دے دی اور پتلے کے چہرے پر اپنی بیوی جیسے نقوش بنائے اور اپنے

بستر پر رکھ دیا۔ 2009 میں لی وین کی کہانی پہلی مرتبہ منظر عام پر آئی تو کسی نے یقین نہیں کیا کہ کوئی شخص کیسے قبر کھود

کر اپنی بیوی کی ہڈیاں نکال سکتا ہے۔ لی وین کے عزیز و اقارب اور محلے داروں نے اس کی شدید مخالفت کی لیکن لی وین نے کسی کی

نہیں سنی۔ابتدا میں لی وین اپنی بیوی کی وفات کے بعد کئی ماہ اس کی قبر کے ساتھ ہی رہا اور برسات کے موسم سے قبل اس نے اپنی

بیوی کی قبر کے ساتھ سرنگ نما جگہ بنائی تا کہ وہ اس کی قبر کے ساتھ ہی رہ سکے لیکن اس کے بچے منت سماجت کر کے اسے گھر

لے گئے۔اس کے بعد لی وین نے اپنی بیوی کی قبر سے اس کا ڈھانچہ نکالنے کا فیصلہ کیا۔اس واقعے پر بچوں نے اپنے باپ کو باقیات واپس

قبر میں رکھنے کا مطالبہ کیا اور پولیس اور ڈاکٹرز نے بھی لی وین کواس کے منفی اثرات سے خبر دار کیا لیکن لی وین نے کسی کی نہ

سنی اور اس کی بیوی کا ڈھانچہ اب بھی اس کے پاس ہے۔

 

یوٹیوب چینل کے لیے: یہاں کلک کریں

مزید خبروں کے لیے: یہاں کلک کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے