75 روپے کا یادگاری کرنسی نوٹ جعلی قرار

75 روپے
75 روپے مالیت کے ’یادگاری نوٹ‘ سے متعلق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وضاحت جاری کردی— فوٹو: اسٹیٹ بینک آف پاکستان

 

اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر شئیر کئے جانے والے 75 روپے کے یادگاری کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کو جعلی قرار دے دیا۔

 

ملک کی 75ویں سال گرہ پر وفاقی حکومت نے 75 روپے کا یاد گاری کرنسی نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اسٹیٹ بنک آف

پاکستان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جار ی کیا ہے جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر شئیر کئے جانے والے 75 روپے

کے یادگاری کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کو جعلی قرار دے دیا ہے کیونکہ اس حوالے سے منظور شدہ ڈیزائن سرکاری طور پر جاری نہیں کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر 75 روپے کے کرنسی نوٹ کی تصاویر کو شئیر کیا جارہا ہے اس کرنسی نوٹ کے بارے میں کہا جارہا ہےکہ یہ

نوٹ پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر جاری کی جائے گا۔

 

یوٹیوب چینل کے لیے: یہاں کلک کریں

مزید خبروں کے لیے: یہاں کلک کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے