بوڑھے انسان کی جلد کو دوبارہ جوان کرنے کا طریقہ دریافت

بوڑھے

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 20 سال کی تحقیق کے بعد اسرائیل کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بوڑھے

انسانوں کی جلد کو دوبارہ جوان بنانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ تحقیق اسرائیلی سائنسدان پروفیسر یہودا اُلمان، ڈاکٹر ایویڈ کیرن، ڈاکٹر یانیو کیرن،حائفہ انسٹی ٹیوشنز کے پروفیسر آموس گلہر، یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ڈاکٹر رالف پاؤس اور جرمنی میں مونسٹیریم لیبارٹری کی ڈاکٹر مارٹا برٹولینی نے کی۔

یہ مطالعہ حال ہی میں “Human organ rejuvenation by VEGF-A Lessons from the skin” کے عنوان سے امریکن ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ آف سائنس کے ذریعہ شائع ہونے والے معروف جریدے سائنس ایڈوانسز میں شائع ہوا ہے۔تحقیق کے مطابق نوجوان چوہوں پر پرانی جلد کے گرافٹ(ٹرانسپلانٹ شدہ ٹشو) کا استعمال کرتے ہوئے،انہوں نے ثابت کیا کہ جلد کی تمام تہوں کے ذریعے سالماتی ساخت(molecular structure) میں تبدیلی کے ذریعے جلد اور دیگر اعضاء کو دوبارہ جوان بنانا ممکن ہے۔

 

محقیقن نے لکھا کہ عمر رسیدہ انسانی جلد کو جوان چوہوں پر severe combined immunodeficiency disease (SCID) کے ساتھ پیوند کرنا جو B اور T لیمفوسائٹس(جانوروں کے مدافعتی نظام میں سفید خون کے خلیے) دونوں کو جینیاتی طور پر متاثر کرتا ہے،خلیوں، ٹشوز یا اعضاء کی ایک نسل سے دوسری نسل میں پیوند کاری کو زندہ کر سکتا ہے۔

 

اس کے ساتھ انجیوجینیسیس (نئی خون کی نالیوں کی نشوونما)، ایپیڈرمس (جلد کی بیرونی تہہ) کو تبدیل اور عمر بڑھنے سے منسلک اہم بائیو مارکرز(خون میں پایا جانے والا ایک حیاتیاتی مالیکیول) میں نمایاں بہتری شامل ہے۔

 

یوٹیوب چینل کے لیے: یہاں کلک کریں

یہ بھی پڑھیں۔

موبائل

مستقبل میں موبائل کوآنکھوں کی مدد سے چارج کرنا ممکن

برطانوی کمپنی کے مطابق مستقبل میں انہیں موبائل چارج کرنے کیلئے بجلی کے ساکٹ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے