ماہانہ ایک لاکھ روپےتک تنخواہ والوں پر ٹیکس چھوٹ ختم

تنخواہ

 

ایک لاکھ روپے تک تنخواہ والوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز واپس لے لی گئی ہے۔

بجٹ دستاویز کےمطابق ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ڈھائی فیصد ٹیکس عائد ہوگا، ایک لاکھ سے زائد اور 2 لاکھ روپے تنخواہ تک 15 ہزار روپے سالانہ

فکس ٹیکس عائد کیا گیا ہے- اس کے علاوہ ایک لاکھ روپے سے زائد اور 2 لاکھ روپے تنخواہ تک 12.5 فیصد ماہانہ ٹیکس دینا ہوگا۔

 

بجٹ دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2 لاکھ سے لے کر 3  لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لینے والوں پر پر  ایک لاکھ 65 ہزار روپے سالانہ جب کہ  20 فیصد

ماہانہ ٹیکس عائد ہوگا-

 

اسی طرح 3 لاکھ سے 5 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 4 لاکھ 5 ہزار روپے سالانہ ٹیکس ہوگا جب کہ 3 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر عوم کو 25 فیصد ماہانہ

ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

 

جب کہ 5 سے 10 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 10 لاکھ روپے سالانہ ٹیکس ہوگا اور 5 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 32.5 فیصد ماہانہ ٹیکس تجویز

منظور کی ہے۔

 

10 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ والوں پر 29  لاکھ روپے سالانہ ٹیکس لگےگا اور 10لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 35 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔

 

یوٹیوب چینل کے لیے: یہاں کلک کریں

مزید خبروں کے لیے: یہاں کلک کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے