سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان

سردارشمیم سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس کا حلف اُٹھا لیا

اسلام آباد (فداعلی شاہ غذری) جسٹس سردارشمیم احمد خان بطور چیف جسٹس سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ گورنرگلگت بلتستان سید مہدی شاہ جسٹس شمیم سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری گلگت بلتستان ہاوس اسلام آباد میں ہوا جہاں مشیربرائے امورکشمیروگلگت بلتستان قمرالزمان کائرہ بھی تقریب کا حصہ رہے۔

گلگت بلتستان سیلف گورننس آرڈر ۲۰۰۹ کے تحت قائم ہونے والی اعلی عدلیہ میں تیسری بارغیرمقامی چیف جسٹس کی تعیناتی اُس وقت ہوئی جب ملک میں سیاسی عدم استحکام کی فضا میں بد گمانیاں عروج پا رہی ہیں۔

گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور اسمبلی نے ایک قرارداد میں مقامی چیف جسٹس کی تعیناتی کا مطالبہ کررہی تھی مگرملکی سیاسی صورتحال، لانگ مارچ اورسابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں واضح احتجاج بھی ریکارڈ نہ کرواسکی جبکہ بار کونسلز، قوم پرست اور حقوق کے لئے متحرک سوشل ایکٹوسٹ بھی سوشل میڈیا پرہی واویلا کرتے ہوئے نظر آئے۔

یاد رہے جب پہلی بار گلگت بلتستان کی اعلی عدلیہ میں سابق چیف جسٹس رانا شممیم کی تعیناتی اور تقریب حلف برداری کے دوران اوربعد ازاں گلگت بلتستان ہاوس میں اسلام آباد پولیس داخل ہوئی جہاں قوم پرست، اپوزیشن جماعت اور وکلا کی بڑی تعداد گھنٹوں احتجاج کرتے رہے۔ مگر اس مرتبہ مختصر سی تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے اٹھتالیسویں چیف جسٹس رہنے والے سرادرشمیم احمد خان بغیر کسی پریشانی و رکاوٹ اپنے عہدے کا حلف لیا۔

چیف جسٹس منگل کے روزاپنے چیمبرمیں موجود ہونگے جہاں مئی۲۰۲۲ سے اب تک ایک مقامی جج وزیرشکیل احمد بحثیت قائم مقام چیف جسٹس کام کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔

باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر

باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر کیلئے پنجاب حکو مت کی طرف سے 10 لاکھ روپے کی گرانٹ

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر کو پنجاب حکومت کی طرف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے