کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قومی ادارہ صحت نے ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کردی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں کورونا کے 1060 ٹیسٹ کیے گئے اور شرح 16 فیصد کے قریب رہی جب کہ حیدرآباد میں شرح صفر رہی۔
کورونا کے 7 ٹیسٹ کیے گئے اور تمام منفی آئے.
کراچی اور حیدرآباد میں قومی ادارہ صحت نے سب ویرینٹ بی اے 5 اور 4 پھیلنے کا خدشہ ظاہرکیا ہے اور کمشنرز کو فوری کورونا ایس او پیز
پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ پبلک ٹرانسپورٹ مسافروں سے 70 فیصد سے زائد نہ بھری جائے اور
شہریوں کا ویکسی نیشن کارڈ چیک کیا جائے ۔
یوٹیوب چینل کے لیے: یہاں کلک کریں