دی غذرئین بینڈ

دی غذرئین بینڈ کا دورہ ایف ایم پاور 99، ریڈیو کے لئے سٹوڈیو میں کھوار گیتوں اور سروں کی ریکارڈنگ ہوئی

اسلام آباد رپورٹ : آر این این

ضلع غذر میں پرانی کھوار گیتوں اور سُروں کو محفوظ کرنے والا اپنی نوعیت کا واحد بینڈ دی غذرئین بینڈ کا دور ایف ایم پاور 99، ریڈیو کے لئےسٹوڈیو میں ریکاڈنگ ہوئی. دی کمیونکیٹرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نجیب احمد نے بینڈ کو خوش آمدید کہااور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروایا. بینڈ نے ایف ایم ریڈیو 99 کے لئے کھوار گیتوں اور سُروں کی ریکارڈنگ کروائی جو بعد میں نشر کیئے جائیں گے.

کھوار
کوہ ہندوکش اور قراقرم کے درمیان ہندو راج کے پہاڑی سلسلےکے دامن میں رہنے والے لاکھوں لوگوں کی مادری زبان کھوار ہے. کھوار بولنے والوں کی بڑی تعدادشندور پاس سے اُس طرف چترال میں موجود ہے جہاں کھوار ادب، موسیقی اور فنون لطیفہ پنپ چکا ہے. مگرشندور کے اس طرف ضلع غذر میں کھوار بولنے والی آبادی تین وایوں پر پھیلی چکی ہے تاہم ادبی اور موسیقی کے حوالے سے بہت پسماندہ ہے. ضلع غذر کی تحصیل بالائی گوپس اور پھنڈر میں صرف کھوار بولی جاتی ہے تاہم یاسین ، پونیال اور اشکومن میں بھی کھوار بولی اور سمجھی جاتی ہے.

کھوار بطور درباری زبان
ضلع غذر میں کھوار کو درباری زبان ہونے کا اعزاز حاصل ہے. پرنسلی سٹیٹس کے زمانے میں یاسین، اشکومن اور پونیال( گاہے بگاہے) کھوار بولنے والے مہتروں کے تسلط میں رہے ہیں. کھوار امراء اور پیروں کی زبان تھی جس کے باعژ رعایا میں مقبول ہوئی اور آج تک بولی اور سمجھی جاتی ہے. تاریخی حوالوں سے کھوار انڈو آریائی زبانوں کی فہرست میں سے ایک ہے جس کا زیادہ مواخذ فارسی کے بعد سنسکرت ہے.

دی غذرئین بینڈ

معدوم ہونے والی زبان
اقوم متحدہ کی فہرست میں کھوار بھی دنیا کے اُن چار ہزار زبانوں میں شامل ہے جو دنیا کی کل آبادی کے6 فیصد حصے میں بولی جاتیں ہیں جبکہ دنیا میں بولی جانے والی کل 6700 زبانیں ہیں. دوسرے الفاظ میں دنیا کا 94 فیصد آبادی کے پاس صرف 2700 زبانیں ہیں جبکی 6 فیصد کے پاس 4000 زبانیں ہیں. کھوار کا شمارمعدم ہونے والی زبانوں میں ہے جو تیزی کیساتھ خطرے سے دو چار ہے.

غذرئین بینڈ کاخواب

نوزائدہ غذرئین بینڈ معدومیت کا شکار کھوار زبان کی لوک گیتوں اور سُروں کو محفوظ کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے. اس بینڈ میں شامل شعراء، گلوکار اور فنکار سبھی ایک ٹیم کی صورت آگے بڑھنے کا خواہاں ہیں اور وہ ضلع غذر میں کھوار شاعری، موسیقی اور ادب کی ترویج کے لئے کام کا عزم رکھتے ہیں. غذرئین بینڈ پچھلے دو سالوں سے غذر کے مختلف وادیوں سے آکر جڑواں شہروں میں آباد کھوار بولنےاور سمجھنے والوں کے لئے محفل موسیقی سجا لیتا ہے. اس سال بھی بینڈ سے جُڑے افراد یہ عزم لے کر اسلام آباد آئے اور نیٹ ورکنگ کیئے.

 

#rnn

یہ بھی پڑھیں۔

3 Pride

کلائمیٹ جسٹس اور انرجی ٹرانزیشن کے موضوع پر صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر 

کلائمیٹ جسٹس اور انرجی ٹرانزیشن کے موضوع پر صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے