سائٹ سیورز

سائٹ سیورز کی آنکھوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیےبنائی گئی فلم کی تقریب رونمائی

سائٹ سیورز کی آنکھوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیےبنائی گئی فلم کی تقریب رونمائی

اسلام آباد (پ ر) بچوں میں نظر کی کمزوری اور اس کے بچوں کی تعلیمی کارکردگی پراثرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے سے متعلق ایک فلم کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا جس میں ثروت گیلانی اور عمیر رانا جیسے نامور اداکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ نور نامی اس فلم کو بین الاقوامی ترقیاتی ادارے سائٹ سیورز کی جانب سے جاری کیا گیا ۔

ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 40 لاکھ سے زائد بچے نظر کی کمزوری کا شکار ہیں اور اس سے بچوں کی نشوونما اور مستقبل کے مواقع متاثر ہوتے ہیں اور اس کی وجہ سے بچے اسکول جانے سے محروم ہو سکتے ہیں۔ حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے 20 لاکھ سے زائد بچے پہلے ہی تعلیم حاصل کرنے کے عمل سے محروم ہو چکے ہیں اور اگر اب بھی نظر کی حفاظت سے متعلق منصوبوں پر کام نہ کیا گیا تو اس تعداد میں مزید اضافہ ہو گا۔

سی پرائم اور وائٹ رائس اور ہدایت کار عمر عادل کے تعاون سے تیار کی جانے والی یہ فلم ان مسائل کی عکاسی کرتی ہے اور ایک اسکول کی طالبعلم کے گرد گھومتی ہے جو نظر کی کمزوری اور عینک کے استعمال اور اس سے وابستہ مسائل سے دوچار ہے۔ فلم میں عینک کے استعمال اور معاشرے میں اس حوالے سے موجود منفی سوچ کو بدلنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔

سائٹ سیورزاسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں ترقیاتی اداروں، تعلیم ،صحت، آرٹ کے شعبے کے افراد، سفارتکاروں، سرکاری شعبے کے حکام، اسکول کے پرنسپلز اور فلم کاسٹ اور ہدایتکار نے شرکت کی۔ فلم نور کو سی پرائم اور سائٹ سیورز سوشل میڈیا چینلز پر ڈیجیٹل طور پر بھی لانچ کیا گیا ہے۔

وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی پارلیمانی سیکرٹری محترمہ زیب جعفر نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اس اہم موضوع پر توجہ مرکوز کرنے میں سائٹ سیورز کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کو اپنی قوم کی آنے والی نسلوں کے لئے اپنا کردار ادا کرنے اور اپنی پوری کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سکول جانے والے بچوں کی آنکھوں کے مسائل کے حل کے لئے وزارت صحت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا یقین دلایا تاکہ طالب علم بہتر کارکردگی دکھا سکیں ۔

منزہ گیلانی ، کنٹری ڈائریکٹر سائٹ سیورز نے تقریب سے خطاب کو دوران کہا کہ سماجی ڈرامہ فلمیں شعور اجاگر کرنے سے کہیں زیادہ کام کرتی ہیں، وہ آپ کو کرداروں کی کہانی اور زندگیوں کے ذریعے مسائل کی جڑ اور اس کے حل تک پہنچاتی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنکھوں کی صحت کے خیال کا مطلب ہے بچوں کو مستقبل میں مختلف مواقع کی فراہمی، ان کی مناسب نشوونما اور بہتر تعلیم۔ ہمیں امید ہے کہ یہ فلم حکومت، والدین اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرے گی کہ وہ آنکھوں کی صحت کی اہمیت کو تسلیم کریں اور اس کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔

اداکاروں نے اپنے پیغام میں اس قدم کی حوصلہ افزائی کی اور اس مشن اور اس کے مقصد کی بھرپور حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ آرٹ اور کہانیوں کے ذریعے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔
تقریب کے شرکا نے فلم اور اس میں دیے گئے پیغام کو خوب سراہا اور فلم کے ذریعے سماجی مسائل اور ان کے حل کی کوششوں کو ایک جدید اور مثبت قدم قرار دیا۔

فلم نور سائٹ سیورز کے اسکول ہیلتھ اسکریننگ پروجیکٹ کا ایک قدم ہے ، جو اساتذہ کو آنکھوں کی بنیادی صحت کی اسکریننگ کی تربیت دیتا ہے اور بچوں کی آنکھوں کے معائنے ، نسخے ، عینکوں ، اور اس جیسی دیگر خدمات کی فراہمی میں مدد کرتا ہے

#rnn

یہ بھی پڑھیں۔

اسماعیل تارا

پاکستان کے معروف مزاحیہ فنکار اسماعیل تارا انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف مزاحیہ فنکار اسماعیل تارا انتقال کر گئے کراچی: پاکستان کے معروف مزاحیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے