نظام شمسی سے کچھ ہی فاصلے پر 17 نئے سیارے دریافت

نظام شمسی

یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا میں فلکیات کی طالبہ مشیل کیونیموتو نے نظام شمسی سے کچھ دور 17 نئے سیارے دریافت کئے ہیں جن میں سے کچھ زمینی ساخت کے حامل ہیں۔

یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا میں فلکیات میں پی ایچ ڈی کرنے والی طالبہ مشیل کیونیموتو نے نظام شمسی سے کچھ ہی فاصلے 17 نئے سیارے

دریافت کئے ہیں جو کہ ایک غیر معمولی کاوش ہے۔ مشیل کیونیموتو نے یہ سیارے ناسا کی طرف سے بنائی گئی کیپلر خلائی دور بین کی

مدد سے دریافت کئے ہیں۔ دریافت ہونے والے سیاروں میں سے کچھ سیارے زمینی ساخت کے حامل ہیں۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ان سیاروں پر

پانی کی موجودگی بھی ہو سکتی ہے۔ مشیل کیونیموتو نے بتایا کہ اب تک صرف 15 سیارے ہی ایسے ہیں جہاں کچھ وقت گزارا جا سکتا ہےاس کے

علاوہ زمین سے ہزار نوری سال کے فاصلے پر ایک نیا سیارہ دریافت ہونا بھی ایک بہت اچھی خبر ہے۔ مشیل کیونیموتو نے جو سیارہ دریافت کیا ہے

وہ ہماری زمین کے وجود کے مقابلے میں کے ڈیڑھ گناہ کے برابر ہےاور اس کا مدار سیارہ عطارد(مرکری ) سے کچھ بڑا ہے۔ مشیل کیونیموتو نے

سیاروں کی تلاش کے لئے عام استعمال ہونے والے ایک طریقے ٹرانزٹ کو استعمال کیا ہے۔ جس میں سیارے کو سورج کے سامنے سے

گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے یعنی جب بھی کوئی سیارہ سورج کے سامنے سے گزرتا ہے تو اس کی روشنی کا کچھ حصہ روک لیتا ہے۔ روشنی

میں کمی بیشی سے سیارے کی ساخت اور مدار معلوم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

 

یوٹیوب چینل کے لیے: یہاں کلک کریں

مزید خبروں کے لیے: یہاں کلک کریں

یہ بھی پڑھیں۔

موبائل

مستقبل میں موبائل کوآنکھوں کی مدد سے چارج کرنا ممکن

برطانوی کمپنی کے مطابق مستقبل میں انہیں موبائل چارج کرنے کیلئے بجلی کے ساکٹ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے